Ticker

6/recent/ticker-posts

خوشاب: سینیٹر ڈاکٹر غوث محمدخان نیازی دوسری مرتبہ ن لیگ کے ضلعی صدر منتخب،مبارکباد کاسلسلہ جاری

Khushab: Senator Dr Ghous Mohammad Khan Niazi elected District President of PML-N for the second time

نور پور تھل (راجہ نور الہی عاطف سے) سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن ہاوس خوشاب میں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔ مسلم لیگی ورکرزسمیت سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے دوست احباب جوق در جوق مبارکباد دینے کے لیے آ رہے ہیں ۔پی ایم ایل این ہاؤس خوشاب میں آنے والے مبارک بادی کے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے قومی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر پوری دنیا میں اپنا ممتاز مقام رکھتا ہے ۔ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے پیارے ملک کو بہترین وسائل کی دولت سے مالا مال کیا ہے ۔مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمارے لیے نعمت عظمیٰ سے ہرگز کم نہیں ہے ۔ہمیں من حیث القوم اپنے پیارے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ۔سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین نے مجھے پاکستان مسلم لیگ ن لیگ  ضلع خوشاب کا دوسری مرتبہ صدر منتخب کر کے ایک منفرد اعزاز سے نوازا ہے۔ جس پر میں اپنے قائدین کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فعالیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے تمام مسلم لیگی ورکرز کے وفود کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔  انشاء اللہ ہم سب مل کر قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگی ورکرز کے وفود نے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ضلع خوشاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فعالیت کے لیے گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent