Ticker

6/recent/ticker-posts

آموں کے پودوں پر پھل بننے کا عمل مکمل ہو چکا ہے باغبان بٹور کی توڑائی اور کٹائی فوری مکمل کریں،ڈسٹرکٹ آرگناٸزر پاکستان کسان اتحاد جام ایم ڈی گانگا

The process of fruiting on mango plants has been completed. Complete pruning and pruning of gardeners immediately, District Organizer Pakistan Kisan Ittehad Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و مینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ آموں کے پودوں پر پھل بننے کا عمل مکمل ہو چکا ہے باغبان بٹور کی توڑائی اور کٹائی فوری مکمل کریں جن باغبانوں نے ابھی تک آموں کے باغات کو پانی نہیں لگایا فی الفور پانی لگائیں بصورت دیگر لگنے والا پھل سوکھے کی وجہ گر جائے گا.اگلے پانی پر پودوں کی عمر کے لحاظ سے مناسب مقدار میں کھاد بھی ڈالی جائےحکومت اور محکمہ انہار کو چاہئیے کہ گذشتہ سات آٹھ ماہ سے بند نان پرینئر تمام ششماہی نہروں کو فی الفور پانی مہیا کریں آموں کے باغات اور گنے کی فصل کو پانی کی شدید ضرورت ہےآم ملک کو قیمتی زرمبادلہ دینے والی فصل ہے جام ایم ڈی گانگا نے اپنے کسان بھائیوں سے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی کے دوران کرونا حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنا کام کریں.زمیندار بےروزگار مزدوروں کو گندم کی کٹائی کا موقع فراہم کریں.مزدور بھی گھروں میں فارغ بیٹھنے کی بجائے متبادل روزگار کو عارضی طور پر اپنا لیں کیونکہ آزمائشی ایام کے عیدالفطر تک بڑھنے کے امکانات موجود ہیں. باغات میں کام کرنے والی لیبر کے لیے بھی مالکان یا ٹھیکیدار حضرات خصوصی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں وطن عزیز کا ہر گھر اور ہر گھر کا ہر فرد احتیاط کرے گا تب جا کر ہم اپنے آپ کو اور اپنے ملک و قوم کو اس وبا سے بچا سکیں گے

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان: نوجوان پر تشدد کامعاملہ ڈی پی او منتظر مہدی کا سخت نوٹس دو ملزمان گرفتار

The process of fruiting on mango plants has been completed. Complete pruning and pruning of gardeners immediately, District Organizer Pakistan Kisan Ittehad Jam MD Ganga

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent