پنجاب رمضان پیکیج 2026 نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کی تقسیم شروع | 40 ارب کا تاریخی ریلیف پیکیج
پنجاب رمضان پیکیج 2026 کی تازہ ترین اپڈیٹ حکومتِ پنجاب نے مستحق خاندانوں کے لیے نگہبان اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ 40 ارب روپے کا بڑا ریلیف پیکیج ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ پروگرام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس کی نگرانی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کر رہا ہے تاکہ ہر مستحق خاندان تک امداد باعزت طریقے سے پہنچے۔
پنجاب رمضان پیکیج 2026 کیا ہے؟
پنجاب حکومت کا یہ خصوصی رمضان ریلیف پیکیج 2026 مہنگائی کے دور میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے بڑی سہولت ہے۔
اہم نکات
کل بجٹ: 40 ارب روپے
فائدہ اٹھانے والے: 40 لاکھ خاندان
نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے براہِ راست رقم کی فراہمی
مکمل ڈیجیٹل رجسٹریشن اور تقسیم
20,000 سے زائد برانچ لیس بینکنگ مراکز
نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کریں؟
مستحق افراد درج ذیل مقامات سے کارڈ ایکٹیویٹ کر کے رقم حاصل کر سکتے ہیں
ضلع انتظامیہ کے قائم کردہ 160 خصوصی مراکز (تحصیل سطح پر)
رمضان 2026 کا مشن رمضان رحمت، برکت اور ہمدردی کا مہینہ ہے حکومت کا عزم ہے آپ کا حق، آپ کی دہلیز پر تاکہ کوئی بھی خاندان رمضان المبارک میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔
0 Comments