Graveyard Charges in Rahim Yar Khan Exposed | Extra Fees on Burial
رحیم یار خان کے قبرستانوں میں افسوسناک صورتحال، لواحقین سے مبینہ اضافی وصولیوں کا انکشاف
رحیم یار خان: شہر کے مختلف قبرستانوں، خصوصاً الکیلتہ اسلامیہ تھلی مہاتماں میں لواحقین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جہاں تدفین کے عمل کے دوران مبینہ طور پر اضافی اخراجات وصول کیے جا رہے ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق، قبر کی تیاری کے لیے تقریباً پندرہ ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ بعد از تدفی بھی بعض افراد کی جانب سے قبروں پر پانی ڈالنے کے بہانے دو سو سے تین سو روپے تک طلب کیے جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستان کی زمین سرکاری طور پر مفت فراہم کی جاتی ہے، اس کے باوجود ایسے اخراجات غمزدہ خاندانوں کے لیے اضافی بوجھ بن رہے ہیں۔ بعض افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چند نوجوانوں کو اس مقصد کے لیے رکھا گیا ہے، جو فوری طور پر خدمات فراہم کر کے رقم طلب کرتے ہیں۔
متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور قبرستانوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ تدفین جیسے حساس اور مذہبی معاملے میں مالی استحصال کا سدباب کیا جائے اور واضح ریٹ لسٹ جاری کر کے اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے
🚨 میاں چنوں: 11 کے وی کے تار سے کرنٹ لگنے پر دو بچے جھلس گئے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں بچے کزن ہیں، گاؤں 44 پندرہ ایل کا واقعہ 🚨 خانیوال: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی مخدوم پور میں کھلی کچہری 🚨 رحیم یار خان: انٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایس ٹی ٹیچر سلمان 50 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 🚨 رحیم یار خان امین گڑھ روڈ: خاتون کے قتل پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس، ملزم گرفتار، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی 🚨
اہم خبر: پاکستان میں آج کی اہم خبروں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ملک بھر میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم اعلانات سامنے آگئے۔تازہ ترین: قومی اور بین الاقوامی خبریں ایک ہی جگہ ملاحظہ کریں۔
0 Comments