Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یار خان پولیس مقابلہ: ناکہ بندی کے دوران فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک

Rahim Yar Khan police encounter: Firing during blockade, 2 robbers killed

Rahim Yar Khan police encounter: Firing during blockade, 2 robbers killed

رحیم یار خان ( نیشن آف پاکستان نیوز ان لائن ) تھانہ منٹھار پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ چک 31 سیم نالہ روڈ پر پیش آیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو نامعلوم ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: نوجوان لکھاری معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، زاہد مقصود قریشی


Post a Comment

0 Comments

Recent