Police raid prostitution den, arrest 9 accused, register case
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ 9 مرد و زن ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور پولیس کے سب انسپکٹر ناصر علی کو اطلاع ملی کہ سیم نالہ کے قریب مقصود نامی دلال نے قحبہ خانہ بنا رکھا ہے جہاں پر خواتین کو پیسوں کے عوض تماش بینوں کو پیش کیا جاتا ہے سب انسپکٹر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چھاپہ مار کر ثریا، مقصود وغیرہ نو کس مرد و زن ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے کر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
0 Comments