Ticker

6/recent/ticker-posts

نوجوان لکھاری معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، زاہد مقصود قریشی

Young writers are a valuable asset to society, says Zahid Maqsood Qureshi





Young writers are a valuable asset to society, says Zahid Maqsood Qureshi
ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) اتحاد امن کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام نوجوان لکھاریوں کی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد امن کمیٹی ملتان کے ضلعی صدر زاہد مقصود قریشی نے کہا کہ نوجوان لکھاری ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور موجودہ دور میں کتاب دوستی اور مثبت ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امن کمیٹی ایسے تمام افراد اور تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے جو معاشرے میں مثبت سوچ، علم اور ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر اتحاد امن کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی سمیت پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب عہدیداران قاری محمد عبداللہ، محمد ساجد اقبال شجرا، محمد عاطف انصاری، حسین عبدالرحمن نسیم، صہیب اقبال، سردار ساجد خان چانڈیو، عمیر امتیاز خان اور مہمان ادیب علی عمران ممتاز سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

نو منتخب عہدیداران نے استقبالیہ تقریب کے انعقاد پر اتحاد امن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آئندہ کارکردگی، ادبی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور مثبت ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اے پی آر این ایس اجلاس، ممبران کی بھرپور دلچسپی اور وقت کی پابندی کو سراہا گیا

 

Post a Comment

0 Comments

Recent