APRNS meeting, members' keen interest and punctuality appreciated
رحیم یار خان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) صحافیوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد کرنے والی پاکستان کی رجسٹرڈ تنظیم اے پی آر این ایس کے ضلعی اہم اجلاس میں تنظیمی معاملات، ممبر سازی مہم، وقت کی پابندی اور آئندہ تقریب کے انعقاد سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
اجلاس میں عہدیداران نے ممبران کی بھرپور دلچسپی اور سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ضلعی صدر عتیق خان نے کہا کہ جو لوگ اس وقت تنظیم کی جدوجہد میں شامل نہیں ہیں، انہیں بعد میں تیار شدہ ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری جدوجہد ان صحافیوں کے حقوق کے لیے کی جا رہی ہے جو اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
امیدوار ضلعی صدر عتیق خان نے مزید کہا کہ اگر تنظیمی عہدیداران اپنی گھریلو اور ذاتی مصروفیات کو پسِ پشت ڈال کر صحافی برادری کے حقوق کے لیے میدان میں نکل سکتے ہیں تو دیگر ممبران پر بھی لازم ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ساتھ دیں اور قربانی کا جذبہ اپنائیں۔
اس موقع پر امیدوار جنرل سیکرٹری دلگیر خان نیازی نے کہا کہ آج ممبران کی فائنل لسٹ مرتب کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار سینئر نائب صدر رانا حنیف نے کہا کہ پچھلے اجلاس میں کیے گئے متعدد فیصلوں پر اب تک جتنے بھی عملدرآمد ہوئے ہیں وہ کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر صحافی برادری نے باوقار انداز میں آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف عتیق خان یا دلگیر خان کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اکیلے ممبر سازی کریں بلکہ تمام ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر تنظیمی اتحاد، فعال ممبر سازی اور صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

0 Comments