اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پنجاب حکومت کی شاندار اسکیم ہے جس کے تحت غریب اور کم آمدن والے خاندانوں کو سستے گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آج کے دور میں اپنا گھر ہر انسان کا خواب ہے، مگر بڑھتی مہنگائی اور محدود آمدن کی وجہ سے یہ خواب لاکھوں خاندانوں کے لیے پورا ہونا مشکل بن چکا ہے۔ اسی مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک شاندار فلاحی منصوبہ متعارف کروایا ہے جسے “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کہا جاتا ہے۔
یہ پروگرام پنجاب کے غریب اور کم آمدن والے شہریوں کے لیے ایک نئی امید بن کر سامنے آیا ہے۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیا ہے؟
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پنجاب حکومت کی ایک خصوصی اسکیم ہے جس کے تحت صوبے بھر میں 1 لاکھ (100,000) سستے اور معیاری گھر یا فلیٹس فراہم کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد وہ خاندان ہیں جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں یا کچی آبادیوں اور غیر محفوظ علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں
یہ منصوبہ ساڑھے چار سال میں مکمل کیا جائے گا اور اسے تین مختلف ماڈلز کے تحت نافذ کیا جائے گا۔
پروگرام کی نگرانی کون کر رہا ہے؟
اس اسکیم پر عملدرآمد کی ذمہ داری:
پننجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کے پاس ہے
جبکہ ہاوسنگ, اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ (ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی) اس کا انتظامی شعبہ ہے
یہ ادارے مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ گھر شفاف طریقے سے اصل مستحقین تک پہنچیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے فوائدیہ پروگرام صرف گھر نہیں دیتا بلکہ ایک بہتر زندگی کی بنیاد رکھتا ہے
غریب خاندانوں کے رہائشی حالات میں نمایاں بہتری
کچی آبادیوں اور ہجوم میں کمی
صاف پانی، بجلی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی
محفوظ اور پُرسکون رہائشی ماحول معاشرتی ہم آہنگی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ
1 لاکھ گھروں کی تعمیر سے تقریباً 5 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
ملکی اور صوبائی معیشت کو براہِ راست فائدہ
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے اہلیت
اگر آپ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو درج ذیل شرائط پوری ہونی چاہئیں:
درخواست گزار خاندان کا سربراہ ہو (نادرا ریکارڈ کے مطابق)
پنجاب کا مستقل رہائشی ہو اور شناختی کارڈ موجود ہو
شہری علاقوں میں 5 مرلہ یا کم
دیہی علاقوں میں 10 مرلہ یا کم زمین کا مالک ہو
درخواست کے وقت زمین درخواست گزار کے نام پر ہو
کسی سنگین یا ریاست مخالف جرم میں ملوث نہ ہو
کسی بینک یا مالی ادارے کا نادہندہ نہ ہو
این ایس ای آر میں رجسٹرڈ ہو اور پی ایم ٹی اسکور 60 یا اس سے کم ہو
آن لائن اپلائی کیسے کریں؟
درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان ہے:
سرکاری ویب سائٹ وزٹ کریں
سٹیزن رجسٹریشن فارم مکمل کریں
درست معلومات فراہم کریں
فارم آن لائن سبمٹ کریں
درخواست دینے کے بعد تصدیق کے مراحل مکمل کیے جائیں گے اور اہل افراد کو آگاہ کیا جائے گا۔
سرکاری ویب سائٹ اور مزید معلومات
مزید تفصیلات، ہدایات اور اپڈیٹس کے لیے سرکاری ویب سائٹ وزٹ کریں:
👉 https://acag.punjab.gov.pk
اگر اوپر والا لنک اوپن نہ ہو تو نیچے لنک پر کلک کریں
درخواست دیں
👉 https://acag.punjab.gov.registraion
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام
صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا اس معیار پر پورا اترتا ہے تو فوراً اپلائی کریں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اپنا گھر، اپنی پہچان — پنجاب حکومت کے ساتھ!

0 Comments