Ticker

6/recent/ticker-posts

بیرونِ ملک جانے والوں کیلئے بڑی خبر: وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے نئی ای ایم آئی ایپ متعارف کرا دی

 بیرونِ ملک جانے والوں کیلئے بڑی خبر: وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے نئی ای ایم آئی ایپ متعارف کرا دی


اسلام آباد | 2026 وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے ڈیٹا کی جانچ اور نگرانی کے لیے ای ایم آئی (ای ایم آئی) ایپلی کیشن تیار کر لی ہے، جس کے تحت اب تمام مسافروں کو روانگی سے قبل اپنے کوائف اور متعلقہ دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایپلی کیشن ایف آئی اے کی زیرِ نگرانی تیار کی گئی ہے اور اس وقت اس کا ٹرائل مرحلہ جاری ہے۔


ای ایم آئی ایپلی کیشن کیسے کام کرے گی؟


مسافر اپنی تمام ذاتی معلومات اور سفری دستاویزات ایپ پر اپ لوڈ کرے گا

متعلقہ ادارے دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گے

جانچ کے بعد مسافر کا اسٹیٹس ایپ پر ظاہر ہو جائے گا:

سفر کی اجازت

آف لوڈ (سفر کی اجازت نہیں)

ایپ پر اسٹیٹس آنے کے بعد ہی مسافر کو بیرونِ ملک روانگی کی اجازت دی جائے گی۔

پائلٹ پراجیکٹ کب شروع ہوگا؟

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ذرائع کے مطابق:

یکم فروری سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔

کن مسافروں کو کون سی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی؟

طلباء کیلئے:

تعلیمی ادارے کا ایڈمیشن لیٹر

فیس جمع کروانے کا ثبوت

دیگر متعلقہ دستاویزات جاب ویزا پر جانے والے:

جاب لیٹر

پروٹیکٹر

ویزا اور دیگر متعلقہ کاغذات سیاحتی ویزا:

کنفرم ایئر ٹکٹ

ہوٹل بکنگ کی دستاویز

علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے والے:

بیماری کا ثبوت

متعلقہ ہسپتال میں چیک اپ یا اپائنٹمنٹ کی دستاویز

تمام مسافروں کیلئے لازمی:

پاسپورٹ

ٹکٹ

ویزا

تمام سفری اور شناختی دستاویزات


اہم انتباہ

ایپلی کیشن پر:

غلط

نامکمل

یا جعلی دستاویزات

اپ لوڈ کرنے کی صورت میں مسافر کو آف لوڈ کر دیا جائے گا اور سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔

یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور جعلی ویزوں کی روک تھام کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بیرونِ ملک جانے والے تمام شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ سفر سے پہلے ای ایم آئی ایپ پر اپنی کلیئرنس مکمل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent