Ticker

6/recent/ticker-posts

8 سے 10 فروری بارش و برفباری | محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ

پاکستان میں 8 سے 10 فروری کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ

 موسمی صورتحال کا مجموعی جائزہ

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ آٹھ  فروری سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا نو فروری سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا  اس دوران  تیز ہوائیں  گرج چمک کے ساتھ بارش  اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


 علاقہ وار موسمی پیشگوئی

 بلوچستان

آٹھ  سے نو فروری کے دوران  کوئٹہ  زیارت چمن پشین  قلعہ عبداللہ  قلات اور مستونگ

ان علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔


 خیبر پختونخوا

نو اور دس فروری کو  چترال دیر  سوات  کوہستان  مانسہرہ ایبٹ آباد پشاور  مردان

بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔


 پنجاب اور اسلام آباد

نو فروری (شام) سے دس فروری کے دوران  مری  گلیات اسلام آباد  راولپنڈی لاہور گوجرانوالہ  سیالکوٹ بارش متوقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔

لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی چلنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔


 گلگت بلتستان اور کشمیر

نو اور دس فروری کے دوران  شدید بارش اور بھاری برفباری

کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔


 سندھ

صوبے کے بیشتر اضلاع میں  موسم جزوی ابر آلود رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔


 ممکنہ اثرات اور حفاظتی ہدایات

محکمہ موسمیات نے عوام اور اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے

 ٹریفک میں رکاوٹ

برفباری کے باعث مری گلیات ناران کاغان سوات  گلگت بلتستان

میں سڑکیں بند ہونے اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


 لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

  • بالائی خیبر پختونخوا آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔


 سیاحوں کے لیے ہدایت

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں موسمی صورتحال دیکھ کر ہی سفر کا فیصلہ کریں


 اداروں کو الرٹ

تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے

کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 2026 | پنجاب حکومت کا 1 لاکھ گھروں کا منصوبہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent