Rahim Yar Khan: District Sessions Judge Saeedullah Mughal accompanied by Senior Civil Judge Fayyaz Hussain visited District Jail Rahim Yar Khan.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان سعید اللہ مغل کا سینئرسول جج رحیم یارخان فیاض حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا ماہانہ بنیاد پر دورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان کو ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان پہنچنے پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد معزز ججز نے جیل کی تمام بارکوں کا دورہ کیا اور جیل میں مقید اسیران سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل بارے دریافت کیاخصوصا خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اورجیل ہسپتال میں مقید اسیران کی بارک میں جاکر ان سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل بارے دریافت کیااس دوران معززججز نےڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس سے متعلق جیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہامعزز ججز نے ڈسٹرکٹ جیل میں قائم لائبریری،ہسپتال،اور اسیران کے کچن میں بھی گئے اور کچن میں کام کرنے والے اسیران کی صحت ،کچن کی صفائی،اور کھانے پینے کے معیار کا بغور جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان میں اسیران کے لیے سحری وافطاری کے اوقات میں اسیران کو دیئے گئے کھانے کے معیار و دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیاآخرمیں دوران دورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے معمولی جرائم میں ملوث اسیران ملک فیض ولد قاسم، غلام مجتبیٰ ولد نوراحمد، فداحسین ولد جام وریام، زاہد حسین ولد خادم حسین ودیگر 15 افراد کی بھی رہائی کاحکم صادر فرمایا اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کے سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی شاہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمدعلی خاکوانی و دیگر اسٹاف بھی موجود تھا
0 Comments