Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان : اقبال آباد ٹول پلازہ کے خلاف زمینداروں کا احتجاج، ٹول پلازہ اقبال آباد سے صادق آباد منتقلی کا مطالبہ

Rahim Yar Khan: Landlords protest against Iqbalabad toll plaza, demand transfer of toll plaza from Iqbalabad to Sadiqabad

رحیم یارخان(سید ساجد شاہ) اقبال آباد میں نیشنل ہائی وے کی جانب سے غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف زمینداروں کا احتجاجی مظاہرہ، ٹول پلازہ کو اقبال آباد سے صادق آباد منتقلی کا مطالبہ اگر ٹول پلازہ منتقل نہ کیا گیا تو علاقہ بھر کے زمیندار احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، ناجائزہ ٹول پلازہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گے تفصیل کے مطابق اقبال آباد مہں ناجائز طور پر بنائے گے ٹول پلازہ کے خلاف مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں نے ممتاز ترقی پسند کاشتکار جام عبدالحمید وہیہ اور جام شاہد وہیہ کی قیادت میں ٹول پلازہ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین ٹول پلازہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ نیشنل ہائی وے کمرشل حقوق کی پامالی کررہا ہے نزدیکی آبادی کو حادثات سے بچانے کے لیے ٹول پلازہ کو اس کی منظور شدہ جگہ تحصیل صادق آباد منتقل کیا جائے احتجاجی  مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جام عبدالحمد وہیہ، محمد آصف علوی، سردار میرعالم خان، چوہدری محمد شفیق، رانا جمیل احمد، کالے میاں، رئیس خالد کھوکھر و دیگر نے کہا کہ ٹول پلازہ

یہ بھی پڑھیں : ششماہی نہروں میں وقت پر پانی مہیا نہ کرنا کسانوں کا معاشی قتل ہے، عبدالجلیل بندیشہ،جام ایم ڈی گانگا

کی جگہ سڑک کے لیے دی گئی تھی لیکن نیشنل ہائی وے اس پر ٹول پلازہ تعمیرکرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے جسے ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی زمینوں پر قبضہ کرکے اپر پنجاب والوں کو دی جارہی ہے جوکہ ضلع رحیم یارخان کی عوام کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے سرائیکیوں کو حقوق دینے کی بجائے ان کے ساتھ ظلم و ستم کیا جارہا ہے یہ دھرتی ہماری ہے اور ہمارے بچوں نے رہنا ہے ہم پرامن لوگ ہیں پرامن طور پر حق لیں گے ضلعی انتظامیہ نے عارضی طور پر زمین لی تھی اب اسے مستقل کرنے سے گریز کریں ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر اپنا حق لیں گے


اس موقع پر رئیس واجد کھوکھر، جام ایوب احمد،رئیس شبیر احمد، فضل احمد، میاں سعید احمد، میاں مرید احمد، اشفاق خان کورائی، جام سراج احمد، ملک رشید احمد، حاجی حضور بخش، جام عدنان، و دیگر نے شرکت کی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent