Ticker

6/recent/ticker-posts

ابھرتی ہوئی شاعرہ ڈاکٹر سدرہ جذبات کو یوتھ مشاعرہ میں حسن کارکردگی شیلڈ سے نوازا گیا

Emerging Poet Dr. Sedrah Jazbat awarded Best Performance Shield in Youth Poetry


سرائیکی شاعرہ ڈاکٹر سدرہ جذبات خالد عرفان اور ڈاکٹر آفتاب مضطر سے اپنی شیلڈ وصول کر رہی ہے

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والی کراچی کی رہائشی نوجوان ابھرتی ہوئی شاعرہ ملکہِ جذبات ڈاکٹر سدرہ جذبات کو ادبی تنظیم ادب دوست کراچی اور نئے ستارے کے اشتراک سے ہونے والے یوتھ مشاعرہ میں حسن کارکردگی شیلڈ سے نوازا گیا ہے کراچی یونیورسٹی کے آرٹس آڈیٹوریم میں ہونے والے اس مشاعرے میں ڈاکٹر سدرہ جذبات نے نامور بزرگ شعراء و ادبی شخصیات خالد عرفان اور ڈاکٹر آفتاب مضطر سے اپنی شیلڈ وصول کرنے کے بعد گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا کرم، والدین کی دعائیں اور استاد محترم امان اللہ ارشد کی محبت و شفقت کا نتیجہ ہے ڈاکٹر سدرہ جذبات نے کہا کہ میرا شعبہ خدمت خلق محکمہ صحت ڈاکٹری پیشہ ہے شاعری میری محبت، جنون اور عشق ہے جذبوں میں سچائی ہو انسان لگن اور دیانتداری سے کام کرے تو اللہ کی ذات محنت کا پھل ضرور دیتی ہے میں بیک وقت اردو اور سرائیکی میں شاعری کر رہی ہوں مشاعرے میں ملنے والے کسی ایوارڈ یا شیلڈ سے حوصلہ اور تقویت ملتی ہے انسان کی شخصیت اور شاعری دونوں نکھار آتا ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بینگن دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent