Reduction in prices of petroleum products and electricity is a good move of the government
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا احسن اقدام
تحریر و کالم نگار یوسف تھہیم
محترم قارئین کرام، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا احسن اقدام ہے تین سال بعد عوام نے آج وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل میں دس روپے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں پانچ روپے کمی پر تھوڑا سا اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس چکے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے زخموں پر مرہم ثابت ہوں گے
تحریک عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم کا اکٹھ جوڑ ناکام ثابت ہوگا وفاقی حکومت 5 سال پورے کرے گی یہ میری ذاتی رائے ہے کیونکہ عمران خان اور اسٹیبلشمینٹ ایک پیج پر ہیں اور دوسری بات عمران خان ڈلیور کرنا چاہتے ہیں لیکن 75 سالوں سے بگڑے روائتی سسٹم کو بدلنا جان جھوکوں کا کام ہے بہرحال ہمیشہ گمان اچھا رکھنا چاہئیے اور یہ بات بڑی واضح ہے کہ عمران خان کا ویژن کلئیر ہے جس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اور ہم نے دیکھا جہانگیر ترین جیسے قریبی ساتھیوں کو بھی کپتان نے کرپشن ثابت ہونے پر حکومت سے الگ کیا
بلاول بھٹو کا قافلہ حیدر آباد سے بہاولپور اور ملتان کی جانب رواں دواں ہے جو 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا میں سمجھتا ہوں یہ ایک سیاسی سٹنٹ بن چکا ہے پہلے مولانا پھر سعد رضوی اب بلاول اور اگلی دفعہ کوئی اور خیر جمہوری عمل کے لئے تگ و دو اچھا شگون ہے بہرحال یہ حقیقت روز محشر کی طرح عیاں ہے اپوزیشن کی تنقید سے حکومت متحرک ہے اور مہنگائی پر اب آہستہ آہستہ سنجیدہ ہورہی ہے
یہ بھی پڑھیں : چراغ بُجھتے جارہے ہیں سلسلہ وار
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کو تقرروتبادلوں کے اختیارات ملنا صوبائی خود مختاری کی جانب اہم قدم ہے بلاشبہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے ضروری ہے یہاں پر فعال اور بااختیار نظام ہو لیکن دوطرفہ تماشہ یہ ہے کہ ملتان اور بہاولپور باقاعدہ سیکرٹریٹ کے لئے اناؤنس ہوئے ہیں لیکن ڈی جی خان میں سیکرٹریٹ کا سیاسی چورن بیچا جارہا ہے اللہ اللہ کرکے تخت لاہور سے جان چھوٹی اور اب یہاں بھی نظام وہی جاگیردار اور وڈیرے غالب ہیں
چوہدری برادران کو پنجاب میں وزارت اعلی کی پیشکش، پنجاب میں تبدیلی کے امکانات، باوثوق ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور حکومت دونوں کی طرف سے چوہدری برادران کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے کی خبریں زیرگردش ہیں چوہدری برادران کے تو وارے نیارے جس طرف بھی حامی بھریں وزارت اعلی مل سکتی ہے اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا سب کو اس کا انتظار ہے
پیکا آرڈیننس کے خلاف ملک بھر میں صحافی برادری کا یومِ سیاہ، پیکا آرڈیننس دراصل آزادی صحافت کو دبانے کی ایک مذموم اور ناکام کوشش ہے ہر دور میں بوکھلاہٹ کا شکار حکومتوں نے صحافیوں پر جبری پابندیاں لگائیں لیکن ناکام رہی میرا مطلب ہرگز یہ نہیں جھوٹی خبروں پر بازپرس نہ ہو لیکن ہاں باقاعدہ اصول اور قوانین وضع کئے جائیں جس میں سینئرز کو ساتھ بیٹھا کر اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کئے جائیں تاکہ معیاری اور اصولی صحافت کو فروغ دیا جاسکے
آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان آنے پر بھارت سے دھمکیاں موصول ہونا شروع ہوچکی ہیں دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشت گرد ,پاکستان کو غیر محفوظ ملک اور متشدد قوم ثابت کرنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست آتا ہے اب سے قبل بھی بے بنیاد پراپیگنڈہ کے تحت انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کی لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ ہماری ایجنسیز اور لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے والے دیگر ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں ۔ پاکستان میں فُل پروف سیکیورٹی میں پُرامن پی ایس ایل کا انعقاد پاکستانی اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
0 Comments