Ticker

6/recent/ticker-posts

Dipalpur: Severe flour crisis, men and women humiliated for a bag of flour

دیپالپور : آٹے کا شدید بحران مرد و زن آٹے کی تھیلی کے لیے ذلیل و خوار

اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) اوکاڑہ کی سب سے بڑی تحصیل دیپالپور میں آٹے کا بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا دیپالپور میں قائم سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر مرد و خواتین آٹے کے تھیلی کے لئے ایسے جھپٹتے ہیں جیسے انہیں فری مل رہا ہو دھکے کھانے پر کسی کو 10 کلو آٹے کا تھیلا مل جاتا ہے تو سینکڑوں افراد خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تحصیل دیپالپور میں آٹے کا شدید بحران ہے صبح سویرے ہی مرد و خواتین سیل پوائنٹ پر جمع ہو جاتے ہیں جونہی سیل کا آغاز کیا جاتا ہے تو مرد اور خواتین ایسے ٹرک پر جھپٹ جاتے ہیں جیسے انہیں فری آٹا مل رہا ہے دیپالپور انتظامیہ کی طرف سے لاکھوں کی آبادی کے لئے صرف تین پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں جدا ہونے کی تعبیر

قائد اعظم چوک، بابا فرید چوک اور بلدیہ گراونڈ جس پر مردو و خواتین اور بچوں کو کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگنے کے بعد بھی آٹے کا حصول ممکن نہی ہوتا غریب آدمی کے بچے روٹی کے لیے بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والے شہر میں آٹے کے صرف تین سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ سیل پوائنٹ کی بجائے دوکانوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آٹے تک عام آدمی کی رسائی ممکن ہوسکے اور غریب آدمی کے بچے بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent