Ticker

6/recent/ticker-posts

پٹرول قیمتوں میں کمی کے باوجود غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،زاہد مقصود قریشی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ملتان

Despite the reduction in petrol prices, the poor people are not getting any relief, said Zahid Maqsood Qureshi, General Secretary JUI Multan.

Despite the reduction in petrol prices, the poor people are not getting any relief, said Zahid Maqsood Qureshi, General Secretary JUI Multan.

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز ) پٹرول قیمتوں میں کمی سے بھی غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ ظالمانہ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں الحاج زاہد مقصود احمد قریشی 


بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آے روز کا ظالمانہ اضافہ شرمناک ہے واسا کے بل پہلے ہر دو ماہ بعد آتے تھے اب ہر ماہ کئی سو گناء اضافہ کے ساتھ آرہے ہیں کسی بھی قسم کی سہولیات مکمل طور پر ناپید ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا

یہ بھی پڑھیں : وفاق محتسب میں اسامیاں خالی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں نے نچلے طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور اور آئے روز دیگر ٹیکسز کی مد میں حکومت تو ماہانہ اربوں روپے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے زبردستی وصول کرلیتی ہے مگر اس سب کے باوجود عوام کو ایک پائی کا بھی ریلیف نہیں مل رہا پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود نا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہورہی ہے نا اشیاء ضروری کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے بےروزگاری اور بھوک کی وجہ سے گھریلو ناچاقیوں اور خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرتے ہوے قیمتوں کو کنٹرول کرے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent