Rahim Yar Khan police hero's family awaits justice
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز،ذرائع) کچہ میں عرصہ دراز سے جاری آپریشنز میں جہاں پولیس بڑی کامیابی نہ حاصل کرسکی تھی وہیں پولیس رحیم یار خان کے مخبرعثمان چانڈیہ نے بدنام زمانہ ڈاکو جانو اندھڑ، شہزادہ دشتی سمیت دیگر 5 ڈاکووں کو ہلاک کرکے خود بھی جان گنوا بیٹھا جس کے بعد ڈی پی او رضوان عمر گوندل، عثمان چانڈیہ کو مخبر رکھنے والے ڈی ایس پی شہنشاہ چانڈیہ، سب انسپکٹر سلیم درگھ نے دعوے کیے کہ ڈاکووں کے سر کی قیمت، پولیس کی طرف سے انعامی رقم عثمان چانڈیہ کی فیملی کو دی جائے گی
فیملی پولیس سیکورٹی میں ہمارے پاس رہائش پذیر ہے اور جیل میں قید اس کے دو بھائیوں کی قانونی معاونت اور انہیں مفید شہری بنانے میں پولیس مالی امداد فراہم کرے گی لیکن یہ دعوے سب بے سود نکلے اور مخبر کی جان کی کوئی قیمت نہ مل سکی عثمان چانڈیہ کی ماں انصاف اور مالی امداد کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ڈی پی او، شہنشاہ چانڈیہ اور سلیم درگھ فیملی سے ملنے سے گریزاں جبکہ ماں بیٹوں کے غم میں انصاف کی متلاشی، عثمان چانڈیہ کا باپ ٹوٹی ٹانگ کے علاج سے بھی پریشان، آئی جی پنجاب کا انصاف بھی یہاں نظر نہ آسکا
0 Comments