کلین اینڈ گرین مہم 2020 کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) میونسپل کمیٹی ترنڈہ سواے خان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سرسبز پاکستان کے تحت میونسپل  کمیٹی ترنڈہ سواے خان کی طرف سے  شجر کاری مہم 2020 کا باقاٸدہ آغاز کیا گیا کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلبا اساتذہ اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر انجمن تاجران اور گورنمنٹ ہاٸی سکول کے اساتذہ نے مین روڈ گورنمنٹ ہاٸی سکول کی دیوار کے ساتھ پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020 کا آغاز کیا

اس موقع پر انجمن تاجران نے شجر کاری مہم کیلیے میونسپل کمیٹی ترنڈہ سواۓ خان کو ایک ہزار پودے دینے کا بھی اعلان کیا یاد رہے کہ کٸی سالوں بعد میونسپل کمیٹیی ترنڈہ سواۓ خان میں پہلی بار شجر کاری مہم کا آغاز ہوا شہریوں  نے امید ظاہر کی ہے کی میونسپل کمییٹی ترنڈہ سواٸے خان انتظامیہ زبح خانہ روڈ عبداللہ شاہ کالونی نہر کنارہ روڈ ریلوے  اسٹیشن روڈ اقبال آباد روڈ رسول پور کالونی چک 79/p روڈ سمیت مختلف جگہوں پر ہزاروں کی تعداد میں پودے لگا کر  شجر کاری مہم 2020 کے مقابلہ میں ضلع بھر میں پہلے نمبر پر رہے گی

یہ بھی پڑھیں : گنے کی قیمت کے حوالے سے کسان رہنماوں کی پریس کانفرنس