The decision to end the weekly holiday across the country
اسلام آباد : یکم جولائی سے ہفتے کی سرکاری چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ صرف اتوار کو چھٹی ہوگی وفاقی حکومت کے اقدامات شروع حتمی منظوری کابینہ دے گی تفصیل کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان ہے اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے تجاویز طلب کرلی ہیں
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہوگی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی ہے اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کے اقدامات شروع کردیے ہیں حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں لی جائی گی اور عید الاضحیٰ کے بعد باقاعدہ طور پر ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کا امکان ہے
0 Comments