With the death of Sufi Najibullah Nazish, the land of Rahim Yar Khan district has lost a good and talented poet.
رحیم یارخان : ( محمد خرم لغاری سے) گانگا ادبی اکیڈمی ضلع رحیم یارخان کے چیئرمین و کالم نگار جام ای ڈی گانگا، رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹ دستور کے صدر جاوید اقبال اور پاکستان کسان اتحاد کے یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء جام راشد مجنوں گانگاء نے کہا کہ ہے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے صوفی نجیب اللہ نازش کی وفات سے پورا سرائیکستان غم اور سُوگ کی کیفیت کا شکار ہے سرائیکی ادب خاص طور پر شاعری میں صوفی نجیب اللہ نازش ایک بڑا اور معتبر حوالہ ہے دھرتی سے جڑی ہوئی اور عشق و محبت میں رچی ہوئی شاعری عوام کے دلوں راج کرتی ہے جام ایم ڈی گانگاء نے کہا کہ سرائیکی ادب اور شاعری ایک شفیق استاد سے محروم ہو چکی ہے
جاوید اقبال نے کہا کہ صوفی نجیب اللہ نازش کی وفات سے ضلع رحیم یار خان کی دھرتی ایک اچھے اور منجھے ہوئے گیت نگار سے محروم ہوچکی ہے جام راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ صوفی نجیب اللہ نازش زندہ دل اور سانجھ کرنے والےملنسار انسان تھے اللہ تعالی ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے آمین
خصوصی ملاقات کے دوران کالم نگار جام نے رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ دستور رحیم یارخان کے صدر جاوید اقبال کو اپنی تین کتابوں ذرا سوچئے، حال حقیقت اور اُشاک کا سیٹ انہیں بطور گفٹ پیش کیا. اس موقع پر جام راشد مجنوں گانگا بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں.
0 Comments