لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی تارچوری،واپڈا اہلکار لاعلم

ظاہرپیر (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن احمدزبیر ) چوری کی انوکھی واردات،یونین کونسل فتح پور کمال موضع کوٹلی مراد میں ہائی اسکول کے قریب سی پیک کے نیچے سے گزرنے والی11 کے وی کی کیبل تار چوری کر لی گئی زرائع کے مطابق نامعلوم چور لاکھوں مالیت کی 2 ہزار فٹ کیبل تار کاٹ کر لے گئےمذکورہ لائن ناگزیر وجوہات کی بنا پر کافی عرصہ سے بند پڑی تھی جس کا چور فائدہ اٹھا گئےواپڈا افسران نے اطلاع پر کاروائی شروع کر دی ہے