Ticker

6/recent/ticker-posts

Neglect and carelessness of the canal department is the cause of the destruction of the great canal system, Jammd Ganga

محکمہ انہارکی غفلت اور لاپرواہی عظیم نہری نظام کی تباہی کا باعث ہے،جام ایم ڈی گانگا

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ محکمہ انہارکی غفلت اور لاپرواہی عظیم نہری نظام کی تباہی کا باعث ہے. ششماہی نہروں، راجباہوں اور مائنرز کی بندی کے دوران غیر ذمہ دار لوگ پشتے توڑ کر گزر گاہیں بنا لیتے ہیں جو بعد ازاں پانی آنے پر شگاف پڑنے، نہروں کے ٹوٹنے کا باعث بنتی ہیں نہروں کے کناروں آباد بستیوں کے لوگوں نے نہروں پر جانور کے بھانے واڑے بنا رکھے ہیں جگہ جگہ اپنی مرضی سے پشتے کاٹ کر جانوروں کو پانی پلانے کے گھاٹ بنا لیے ہیں جس سے پشتے کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں

نہروں میں گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے نہریں سلٹ اور بھل سے بھر جاتی ہیں جو پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہے نہروں میں پانی آنے پر شگاف پڑنے کی یہ اہم وجوہات ہیں بلاشبہ پانی چور بھی اپنے حصہ ڈالتے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی آنے سے قبل ہی ابھی سے بروقت نہروں کی صفائی اور پشتوں کی بھرائی کروا لی جائے اکثر ہم نے محکمہ انہار کی یہ پریکٹس دیکھی ہے کہ وہ ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت سے بھل صفائی نہروں میں پانی آنے سے دو تین دن پہلے شروع کرتے ہیں محض نمائشی اور ادھورا کام کرکے پورے پیسے وصول کر لیے جاتے ہیں

دوسری صورت میں بھل صفائی کے نام پر کسانوں کا پانی بند کرکے انہیں معاشی نقصان سے دوچار کیا جاتا ہےصادق برانچ، فتح مائنر، رکن مائنر، قادرہ، گری،دیگی، مہران وغیرہ سمیت درجنوں ششماہی نہریں گذشتہ چھ ماہ سے بند پڑی ہیں درجنوں، سینکڑوں جگہوں پر نہروں کے پشتے کٹے ہوئے ہیں گزر گاہیں بنی ہوئی ہیں گرے ہوئے درخت نہروں میں پڑے ہیں میری ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ہیڈ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ انہار کے ذمہ داروں کو جگا کر اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں مہنگائی کے اس دور میں کسان بہت پریشان ہیں گنے اور باغات والے ایریا کی ششماہی نہروں میں پانی فراہم کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی تارچوری،واپڈا اہلکار لاعلم

Neglect and carelessness of the canal department is the cause of the destruction of the great canal system, Jammd Ganga

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent