In all the jails of Faisalabad region, it is being ensured that the identity cards of the prisoners are issued, said DIG Prisons, Faisalabad Region, Saeedullah Gondal.
لاہور(جاویدراہی)لاہور ہائی کورٹ، لاہور کے فیصلہ مورخہ 24-01-2020 اور 31-01-2020،حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں فیصل آبادریجن،فیصل آباد میں مقید اسیران کے شناختی کارڈ کے اجراء کی بابت (نادرا) اتھارٹی سے میٹنگ کی گئی اسیران کے شناختی کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں آج کی میٹنگ سعید اللہ گوندل ڈپٹی انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن فیصل آباد کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں نادرا کے زونل ہیڈ محمدسرفرازچیمہ، سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل فیصل آباد شیخ محمد افضل جاوید، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ فرخ سطان، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد علی اکبر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ سنگھ محمد عمران اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد فضل الہی نے شرکت کی
اجلاس میں جیلوں میں مقید اسیران کو شناختی کارڈ جاری کرنے اور ان کی(بائیومیٹرک ویریفیکیشن) کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔نادرا کی طرف سے مورخہ 19-02-2020 سے اسیران کے شناختی کارڈ کی تیاری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر نادرا موبائل وین سنٹرل جیل فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں بھجوائی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں آئندہ فیصل آباد ریجن کی دوسری جیلوں میں بھی نادرا وین بھجوائی جائے گی۔اس وقت فیصل آباد ریجن کی تمام جیلوں میں مقید اسیران کی کل تعداد 6653 ہے۔جس میں سزائے موت اسیران کی تعداد464،عمر قید اسیران کی تعداد 2559 اور اسی طرح حوالاتیان کی تعداد 3630تمام اسیران کی(بائیومیٹرک ویریفیکیشن ) کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے مذکورہ نادرا کی مدد سے فیصل آباد ریجن کی تمام جیلوں میں مقید اسیران کی شناختی کارڈ کے اجراء کو یقینی بنایا جارہا ہے
0 Comments