The critical time of taking care of mangoes has started, Assistant Director of Agriculture Mansoor Alam, Specialist Agriculture Officer Saeed Ahmed Solangi.
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رحیم یارخان منصور عالم اور زرعی ماہر زراعت آفیسر سعید احمد سولنگی نے اپنے دورہ گانگا نگر کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، محمد راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین، عون محمد عمران اور آموں کےدیگر باغبانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغبان پریشان نہ ہوں آموں پر ابھی تک پھول نہ آنے یاکم نکلنے کی وجہ موسمی تبدیلی اور ٹمپریچر ہے سردی کی شدت اور دورانیہ گذشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ رہا ہےباغبان فورا پوٹاشیم نائٹریٹ کا سپرے کریں ٹمپریچر تبدیل ہو رہا ہے اسی ہفتے کے دوران ہر طرف آموں کے باغات میں پھولوں کی بہار ہوگی پودوں کو متوازن غذا دے کر اور مناسب دیکھ بھال کرکے ہی پیداوار کی کوالٹی اور مقدار دونوں کو بڑھایا جا سکتا ہے گوبر باغات کےلیے بڑا طاقت ور سدا بہار ٹانک ہےکسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور مینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ آموں کی نگہداشت کا حساس وقت شروع ہو چکا ہے بور آنے اور پھول بننے کے عمل کے دوران پاؤڈری انتہائی نقصان دہ بیماری ہے
حفظ ماتقدم کے طور پر پھپھوندی کش ادویات کا سپرے کرنے کے لیے باغبان تیاری کر لیں آموں کے باغات کو بوم سپرے مشینوں کے ذریعے سپرے کریں تاکہ دوائی پودے کے اوپر والے حصوں کے ساتھ ساتھ اندر باہر مکمل پھیل جائے اس موقع پر زراعت انسپکٹرز جام خلیل احمد نوناری، عطا اللہ لغاری، فیلڈ اسسٹنٹ کرم حسین، محمد رمضان، محمد ندیم، عرفان علی بھی موجود تھے
0 Comments