During the first 50 days of 2020, in 55 cases of robbery, 170 incidents of theft, motorcycles, cash, mobile phones worth crores of rupees were stolen.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج سال2020ء کے ابتدائی50روز کے دوران ڈکیتی کی 55وارداتوں اور چوری کی 170وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فون چھین و چوری کرلیے گئے پولیس کوششوں کے باوجودوارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل ڈکیتی وموٹرسائیکل چوری کی وارداتیں شہریوں کا پولیس کی کارکردگی پر عدم تحفظ خوف وہراس کی لہر متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

یہ بھی پڑھیں : آموں کی نگہداشت کاحساس وقت شروع ہو چکا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت منصور عالم،ماہر زراعت آفیسر سعید احمد سولنگی

ضلع میں اہل پولیس افسران تعینات کرکے بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2020ء کے ابتدائی 50روز کے دوران ضلع بھر میں ڈکیتی کی55وارداتیں ہوئیں جن میں مسلح ڈاکوؤں نے کروڑوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں، موبائل فون، نقدی، چھین لی اسی طرح 170 سے زائد چوری کی وارداتوں میں ملزمان سینکڑوں کی تعدادمیں موٹرسائیکلیں، مویشی، کاریں،گھریلو و سامان کریانہ سمیت قیمتی اشیاء چرالے گئے ضلع بھر میں موٹرسائیکل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوجانے کے باعث شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں اہل پولیس افسران تعینات کیے جائیں جو ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور عوام کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرسکیں۔