Ticker

6/recent/ticker-posts

Thana Sadar Renala police crackdown on drug dealers recovered 2480 grams of hashish and 18 liters of liquor, police spokesman

تھانہ صدر رینالہ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن 2480گرام چرس اور 18لیٹر شراب برآمد،ترجمان پولیس

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن امجدحسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں   جاری ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کہ سماج دشمن عناصر چند سکوں کی خاطر قوم کے معماروں کو شراب نوشی اور منشیات کا عادی بنا نے کے لیے تمام حربے استعمال کرتے ہیں ضلع اوکاڑہ میں منشیات کا مکروہ دھند کرنے والوں کاجینامحال کر دیا جائے گاان احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ صدر رینالہ کے ایس ایچ ا

تھانہ صدر رینالہ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے2480گرام چرس اور 18لیٹر شراب برآمد،ترجمان پولیس

وانسپکٹر قلب سجاد نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم اصغر سے 240گرام چرس، ملزم عمران سے 18لیٹر شراب، ملزم جاوید سے چرس 1140گرام اور ملزم وسیم سے 1100گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدررینالہ قلب سجاد کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چولستان جیپ ریلی محض امراءکی تفریح اورعیاشی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent