پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں،دو منشیات فروش گرفتار،ایک فرارمقدمہ درج
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) پولیس تھانہ رکن پور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں دو منشیات فروش گرفتار،ایک فرار،پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیاتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ رکن پور نے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رکن پور ممتاز احمد ججہ کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں
گزشتہ روز پولیس تھانہ رکن پور میں تعینات اے ایس آئ حفیظ اللہ نے یوسف آباد میں کاروائی کرتے ہوئے شوکت نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جسکے قبضہ سے 1100سو گرام چرس بھی برآمد کر لی جسکے خلاف منشیات ایکٹ 9c کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل منتقل کر دیا دوسری کاروائی نواحی علاقہ جبیب کوٹ میں کی گئی جہاں سے ایک ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ عابد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جن کے قبضہ شراب کی چالوں بھٹی لہن اور آلات کشید برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف بھی شراب ایکٹ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم زاہد کو جیل منتقل کر دیا گیا
0 Comments