گندم پندرہ سو کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم 5000 روپے قیمت مقررکی جاٸے جام ایم ڈی گانگا سردارمحمد نیازی و دیگر
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمدخرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے یونین کونسل چاچڑاں شریف اور یونین سہجہ سے تعلق رکھنے والے زمینداروں محمد ایوب بلوچ، محمد عامر خان کورائی، غلام مرتضی قریشی اور سردار محمد نیازی پر مشتمل وفد سے گانگا نگر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک کی زراعت کا گلا گھونٹ کر ترقی و خوشحالی کے خواب دیکھنے والے کوئی احمق ہی ہو سکتے ہیں وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائے بغیر ملک و قوم آزادی اور خود داری تب تک آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک ہم آئی ایم ایف کی ہدایات اور احکامات کے تحت اپنی پالیسیاں بناتے اور لاگو کرتے رہیں گے قرض اور غلامی کا مرض بڑھتا رہے گا
جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ معیشت کا رخ درست کرنے اور رفتار تیز کرنے کے لیے ہمیں اپنی بنیاد اور ریڑھ کی ہڈی زراعت اور کسانوں سے متعلق اپنی ترجیحات کو بدلنا پڑے گاکسانوں کے نام پر مختلف قسم کی غیر فائدہ مند بلکہ بے کار سیکیموں پر اربوں روپے کا ضیاع کیے جا رہے ہیں درآمدات اور برآمدات کی پالیسیوں کا از سرے نو جائزہ لیا جائےپالیسیوں کو کمیشن خوروں سے بچایا جائےکپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم 5000روپے قیمت مقرر کی جائےآٹے اور گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے گندم کی قیمت میں اضافہ کرکے کسانوں کو ان کا حق دیا جائے گندم کی قیمت 1500روپے من مقرر کی جائے سردار محمد نیازی نے کہا کہ کسان گنے کی کاشت کم کریں اس سے کسانوں کی عزت و وقار اور گنے کی قیمت میں اضافہ ہوگا
0 Comments