Ticker

6/recent/ticker-posts

Hearing in Lahore High Court on miscellaneous petition related to increase in sugar prices and artificial scarcity

لاہورہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت

لاہور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوٸی عدالت نے درخواست پر سماعت ائیندہ ہفتے تک ملتوی کردی عدالت نے وفاقی حکومت اور مسابقتی کمیشن سے اس متفرق درخواست پر جواب طلب کر لیاعدالت نے سٹیٹ بنک اف پاکستان سے شوگر ملز مالکان کے بارے ریکارڈ بھی طلب کر لیا عدالت کا شوگر ملز ایسوسی ایشن سے بھی تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت دی عدالت  نے چینی کے ذخیرے کی بابت حکومت سے سٹاک رپورٹ بھی طلب کرلی

عدالت کے روبرودرخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق نے لوکل کمیشن بنانےکی استدعا کر دی عدالت نےایف بی آر کے چینی سٹاک کے بارےچھاپے کی بابت رپورٹ طلب کرلی عدالت  کے روبرو شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل شہزاد عطا الہی پیش ہوئےشوگر ملیں مہنگےداموں گناخریدنے پر مجبورہیں شوگر ملز مالکان220 روپے فی من گنا خریدرہے ہیں درخواست گزار کےوکیل نےحیرت ظاہر کرتے ہوے معزز عدالت کو بتایا کہ کین کمشنر شوگر ملوں کی ترجمانی کررہے ہیں معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود شوگر ملیں اشتہار دیا ہے کہ ہم مہنگے داموں گنا خرید رہے ہیں یہ ملیں اشتہار کے ذریعے اپنا رونا رو رہی ہیں کہ ہم سستی  چینی فروخت  کر رہے ہیں بادی النظر میں میں حکومت پاکستان نے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہےچیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے

درخواست گزار نے دی گٸی درخواست میں موقف دیاکہ شوگر مل ایسوسی ایشن نے مختلف چینلز پر اشتہارات چلوا رہی ہےشوگر ایسوسی ایشن نے مختلف چینلز پر اشتہارات چلوا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی چینی کی قیمتوں اور قلت سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہےشوگر مل ایسوسی ایشن کیجانب سے زیر سماعت کیس پراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہےعدالت میڈیا چینل پر چلنے والے اشتہار کو روکنے کا حکم دے

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent