ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) طیب اردوان کی پاکستان آمد سے متعلق سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں رجب طیب اردوان صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گےترک صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تیرہ اور 14 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی پاکستان آئے گاوفد میں کابینہ اراکین،اعلیٰ حکومتی شخصیات اور بڑی ترک کمپنیوں کے سربراہ شامل ہیں ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوگی دونوں رہنما پاک ترکی اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گےاجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ترک صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے اور چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گےرجب طیب اردوان پاک ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے
0 Comments