WAPDA power problems and their online solution?
بجلی کے مسائل بننے پر نہ کسی کی منتیں کریں اور نہ ہی واپڈا اہلکاروں کو گالیاں دیں بلکہ تھوڑا عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں
جب بھی آپ کے علاقے میں بجلی بند ہو سب محلے والے مل کر اپنے اپنے موبائل فون سے واپڈا کی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں آپ کو ایک ریکارڈڈ شدہ آواز آئے گی جس میں کچھ آپشن بتائے جائیں گے تو آپ نے ہدایات پر عمل کرنا ہے
اردو زبان کیلئے ایک دبائیں اور پھر نمائندہ سے بات کرنے کیلئے صفر دبائیں
نمائندہ سے بات ہونے پر اسے اپنے بجلی کے بل کے اوپر دائیں طرف لکھا ہوا حوالہ نمبر بتائیں (ریفرنس نمبر)
نمائندے کو بتائیں کہ آپ کے علاقے کی لائٹ اتنے گھنٹے سے بند ہے
نمائندہ آپ کی آن لائن شکایت نوٹ کرنے کے بعد آپ کے علاقے کے بجلی کے دفتر کو فوری طور پر بھیج دے گا اور آپکو کو بذریعہ ایس ایم ایس شکایت نمبر میسج کر دے گا آن لائن 118 پر کی گئی شکایت پر جلد از جلد نوٹس لینا اہلکاروں کی مجبوری ہوتی ہے کیونکہ جتنی زیادہ شکایات ہوتی ہیں اتنی ہی زیادہ ان کی مجبوری بن جاتی ہے اور وہ فوری ایکشن لے کر بجلی بحال کر دیتے ہیں۔
آپکی بجلی بحال ہونے تک اور آپ کی طرف سے تسلی بخش جواب ملنے تک نمائندہ 118 مسلسل آپ سے رابطہ میں رہے گا جب آپ نے کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ حل ہو گیا ہے تب وہ آپ سے مطمئن ہوکر رابطہ موقوف کرے گا درخواست ہے کہ جب بھی لائٹ چلی جائے تو حکومت یا ادارے کو گالیاں دینے اور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کے بجائے 118 پر چند روپوں کی کال کرلیں یہ بالکل آسان سا کام ہے ۔ایک بار آپ کر کے دیکھیں آپ کو بہت آسانی ہوگی
0 Comments