Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing water in a dream?


پانی بارش کا پینا : اسی قدر رحمت اور نیکی دیکھے گا

پانی بارش کا سیاہ دیکھنا : بیماری اور رنج اٹھائے گا

پانی باغ کو دینا : اپنی عورت سے جماع کرے گا اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جماع کی طالب ہے

پانی پر چلنا : اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے

پانی پمپ سے پیتے دیکھنا : غیب سے رزق حاصل ہوگا یا سرداری ملے گی بیمار دیکھے تو صحت ملے گی

پانی تالاب کا زیادہ دیکھنا : دیکھے کہ تالاب کا پینا زیادہ ہے اور وہ بھی بغیر کسی جگہ سے آئے تو دلیل ہے اس کا مال اور علم اسی قدر زیادہ ہوگا

پانی جاری دیکھنا : جو کام کرنا ہو یا ارادہ ہو تو باانتظام ہوگا انجام بخیر ہوگا

پانی چشمہ کا پینا : دین و دنیا سے فیض یاب ہوگا رزق میں ترقی ہوگی عزت پائے گا

پانی چھت سے گرنا : اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھتوں پر سے پانی بغیر پرنالوں کے نیچے اتر رہا ہے دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور خصومت اور خون ریزی ہوگی اگر دیکھے کہ بغیر بارش کے پرنالوں سے پانی بہہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس علاقہ پر حاکم کی طرف سے تاوان اور رنج پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ بادل اور بارش ہے اور پرنالوں سے پانی گرتا ہے دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس موضع پر اپنی رحمت اور عنایت کرے گا

پانی دریا سے پینا : بیمار ہو تو صحت پائے گا ورنہ حاکم سے فائدہ ہوگا عزت و مرتبہ بلند ہوگا

پانی دریا کا دیکھنا : حاکم وقت یا حکومت سے فائدہ حاصل ہوگا

پانی زمین میں جذب ہونا : عام لوگوں کو سلامتی اور آسائش حاصل ہوگی

پانی زیادہ ہوتا دیکھنا : اس سال نعمت کی فراوانی ہوگی

پانی صاف سے نہانا : رنج و غم سے نجات پائے گا بیماری سے شفاء یاب ہوگا قرض ادا ہوگا

پانی کا پیالہ دیکھنا : عورت کرے گا یا کنیز کرے گا اور اس سے نیک لڑکا پیدا ہوگا جس سے راحت پائے گا

پانی کا سیلاب آتا دیکھنا : پانی سفید اور بے خوف ہو تو رحمت خدا نازل ہوگی خلقت آرام پائے گی

پانی کتے کی طرح پینا : عیش سے زندگی گزارے گا لیکن کام ایسا کرے گا کہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا مال کو تھوڑا تھوڑا کرکے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا

پانی کنواں کا بہتا دیکھنا : جو کام کرنا ہو انتظام اور خیر کے ساتھ انجام پذیر ہوگا

پانی کنویں کا پینا : دیکھے کہ کنویں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے لے گا اور اگر دیکھے کہ کنویں کا پانی عمدہ اور ٹھنڈا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے خیر و فائدہ پائے گا

پانی کنویں کا دیکھنا : فائدہ حاصل ہوگا فتنہ فساد ختم ہوگا

پانی کنویں کا وضو کے لیے نکالنا : اللہ تعالی کی دین پر عمل کرنے والے مومن مرد سے مدد طلب کرے گا

پانی گدلا پینا : بیمار ہونے یا باعث پیشمانی ہونے کی علامت ہے

پانی گرم پینا : بخار میں مبتلا ہوگا یا کسی اور بیماری میں پڑے گا باعث تکلیف ہے

پانی گرم سے نہانا : بیمار ہے تو صحت پائے گا یا کسی کے مال سے فائدہ اٹھائے گا

پانی گندہ دیکھنا : نفسی خواہش بری صحبت برے ماحول میں رہنے کسی غیر شرعی کام کرنے کی دلیل ہے

پانی گندے سے نہانا : مصیبت میں پھنسے گا بیمار ہوگا تکلیف و رنج اٹھائے گا مقروض ہوگا

پانی گھر کی چھت سے اندر آنا : پانی کا گھروں کی چھتوں کے اوپر جاری ہوکر گھروں میں گرنا اور کپڑوں کا بھیگنا دشمن کے لوگوں پر سرکشی کی طرف اشارہ ہے

پانی گھر میں گرا دیکھنا : دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر ہوگا

پانی لوٹے سے پینا : باندی یا کنیز سے جماع کرے گا

پانی میٹھا پینا : درازی عمر اور خوش بختی کی علامت ہے

پانی میں گرنا : دیکھے کہ وہ بہت زیادہ گہرے پانی میں گرگیا یا اتر گیا اور تہہ تک نہیں پہنچا تو دلیل ہے کہ اس کو دنیا کثیر ملے گی اس لیے کہ دنیا ایک گہرے سمندر کی طرح ہے

پانی میں نہاتا دیکھنا : بیمار ہو تو شفاء پائے گا تندرستی دیکھے تو کامیابی حاصل ہوگی

پانی نہر کا پینا : حاکم سے انعام پائے گا آسودہ حال ہوگا

پانی نہر کوثر کا پینا : علم و عمل حسن نیت اور جسن اتباع رسول کی دولت سے بہرہ مند ہونے کی علامت ہے

یہ بھی پڑھیں : واپڈا بجلی کے مسائل اور ان کا آن لائن حل؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent