The journey of S. Saba Waheed to the Hereafter
تحریر،جام ایم ڈی گانگا
ضلع رحیم یار خان کے علمی و ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں کے لیے 12فروری بروز بدھ دن کے پہلے پہر میں محترمہ سیدہ صبا وحید کی موت کی خبر یقینا ایک بڑے دُکھ اور صدمے کی خبر ہےیہ دنیا فانی جہان ہے بے شک ہم سب نے ایک نہ ایک دن اُدھر ہی لوٹ کے جانا ہےرحیم یار خان کے علمی و ادبی گھرانے خوجہ فیملی کی اس بہو نے ضلع رحیم یار خان میں بڑا نام شہرت عزت کا ایک اعلی مقام پایاعلمی و ادبی حلقوں میں ملک گیر شہرت حاصل کی ایس صبا وحید میاں وحید الدین کی زوجہ تھیں آج مجھے رحیم یار خان کی ایک علمی و ادبی شخصیت اور اپنے بزرگ دوست میاں سراج الدین سانول بھی شدت سے یاد آ رہے ہیں خواجہ فرید کالج میں سرائیکی مضمون کی کلاسز کے اجراء کی تحریک کے دوران انہوں میرا بڑا ساتھ دیا ان کی زندگی کی 32سالہ محنت لاکھوں الفاظ و محاورات پر مشتمل سرائیکی ڈکشنری بھی یاد آ رہی ہے اللہ تعالی ان کی اولاد کو اس قیمتی علمی و ادبی اثاثے کی قدر اور اشاعت کی توفیق عطا فرمائے آمین
ایس صبا وحید اپنی ذات میں ایک انجمن تھیں وہ ایک غمگسار سماجی ورکرخاتون،ایک حساس شاعرہ،ایک باوقار مقرر، ایک اچھی قلمکار صحافی اور کالم نگار بھی تھیں ایس صبا وحیدایک انتھک محنتی بہادر خاتون کا نام ہےخود مختار ذہن و کردار کی مالک اپنے معاش کے معاملے میں بھی خود مختاری کی حامل رہی ہیں اس خاتون نے اپنے لیے خواتین سے متعلق کاروبار ایک اعلی درجے کا بیوٹی پارلر بھی بنا رکھا تھاشاعر احساس رکھنے والے، محبت کرنے والے، خوشیاں بانٹنے والے، غم میں سانجھ کرنےوالے، فکر اور وژن رکھنے والے لوگ ہی ہوتے ہیں ایس صبا وحید یقینا ایک پرعزم، ہمدرد، بہادر، انتہائی ملنسار، ہنس مکھ، برد بار اور سلجھی ہوئی عملی خاتون تھیں اس کی شاعری ہو یا صحافت دونوں شعبہ جات میں انہوں نے اپنے آپ کو اچھے انداز میں منوایاصحافت میں ان کا ہفت روزہ روداد صبا اور پھر اپنے خاوند میاں وحید الدین کے ساتھ مل کر روزنامہ خواجہ رحیم یارخان تک کا کامیاب سفرپھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد شفٹنگ، زندگی کی دوڑ میں بہتر سے بہترین کی تلاش اور جستجو میں وہاں اچھی اور کامیاب شروعات پھر یہ سب کچھ اس وقت حسین خوابوں کی طرح اچانک بکھر گیا جب تین چار سال قبل ان کے رفیق حیات میاں وحید الدین اسلام آباد میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئےان کی حضرت امام بری سرکارؒ سے نسبت و محبت انہیں ان کی وصیت کے مطابق وہاں کے قبرستان میں دفن کیا گیا ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے صدر ڈاکٹر محمد ممتاز مونس مرحوم کے قریبی دوستوں میں سے ہیں ضلع رحیم یار خان سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےممبر ایف ای سی محترم جاوید اقبال کی اس گھر اور جوڑی کے ساتھ بڑی قربت تھی دو سال قبل جب میں ان دوستوں کے ہمراہ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی اسلام آباد کے پروگرامز میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا ایک صبح ڈاکٹر ممتاز مونس ہم سے کہتے ہیں آؤ آج میں آپ کو ایک ولی اللہ سے ملواتا ہوں پھر اپنی کار میں بیٹھا کر ہمیں پارلیمنٹ ہاوس وزیراعظم ہاوس کی بیک سائیڈ کی طرف لے گئےہم نے سوچا کہ امام بری سرکار کے مزار شریف پر حاضری کے لیے لائے ہیں لیکن ان کا رخ دربار شریف کی بجائے ایک اور چھوٹے سے راستے کی طرف ہو گیا بار بار پوچھنے پر کچھ بھی نہیں بتا رہے تھے کہاں اور کس کے پاس جا رہے ہیں ایک قبرستان آ گیا گاڑی روکی ہمیں ساتھ لیکر ایک قبر پر جا پہنچے تختی پر نام لکھا تھا میاں وحید الدین محمد سلیم چشتی بھی اس سفر میں ہمارے ساتھ تھاپر خلوص اور سچے رشتے ایسے ہوتے ہیں ہم نے فاتحہ پڑھی کچھ دیر وہاں رہے جاوید اقبال نے بھابھی ایس صبا وحید کو وہاں سے فون کیا میری بھی بات کروائی یقین کریں مرحرم کی قبر پر اچانک حاضری دینے سے ذہنی اور قلبی تسکین محسوس ہوئی ان کے ساتھ گذشتہ ملاقاتیں یاد آئیں یہاں سے فارغ ہونے کے بعد ہم سب نےحضرت امام بری سرکار کے مزار شریف پر حاضری دی
یہ بھی پڑھیں : ڈیڑھ سالہ بچی کااغوا اوربازیابی،شاباش ذمہ دار شہری
محترم قارئین کرام،آج ایس صبا وحید بھی اپنے دو بیٹوں چار بیٹیوں خاندان کے دیگر افراد اور اپنے بہت سارے پرستاروں کو چھوڑ کر اپنے رفیق حیات میاں وحید الدین کے پاس چلی گئی ہیں وہ ان کے بغیر بہت اداس اداس تھیں اپنے خاوند کی وفات کے بعد یہ بہادر خاتون گویا ٹوٹ پھوٹ چکی تھیں جو کبھی سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کی رونق اور ضرورت ہوا کرتی تھی بس گھر تک محدود ہو کر وقت گزارنے لگی تھیں. صدمات یقین انسان کو جھکا دیتے ہیں پھر محبت محبوب اور محب کی بات تو کچھ اور ہی ہوتی ہےایس صبا وحید سے میری زیادہ قربت تو نہ تھی بس علمی و ادبی اور صحافتی ذوق کی وجہ سے ایک واجبی سا تعلق تھامیں نے اس خاتون کو بڑا ہمدرد اور ادب نواز پایا ہے ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ہمارے ضلع رحیم یار خان کے نامور عوامی شاعر و گلوکار میرزادہ رفیق ساحل کا بھٹہ واہن میں واقع کچاگھر اور گھر کے چھپر ایک طوفافی آندھی اور برسات کے دوران گر گئے. بیوی بچےشدید زخمی ہو گئےغریب شاعر انتہائی پریشان کن حالات کا شکار ہو گیاکھلا آسمان تھا غریب شاعر اور اس کے بیوی بچے تھے میں نے اس رفیق ساحل کے طوفانی آندھی کے بعد کے حالات و واقعات کی خبر اخبارات کو سینڈ کی اگلے روز مجھے محترمہ ایس صبا وحید کا فون آیا بولا گانگا صاحب رفیق ساحل کہاں ملے گا ہم ان کی کچھ مدد کرنا چاہتے ہیں پانچ ہزار روپے ان کی خدمت میں پیش کرنے چاہتے ہیں میں نے رفیق ساحل سے رابطہ کیا اگلے روز اس نے رحیم یار خان شہر آنا تھاایس صبا وحید کو بتایا تو انہوں چائے کی دعوت پر گھر ہی بلا لیا دونوں طرف سے اصرار تھا کہ آپ لازمی ساتھ ہوں گے اگلے روز ہم سکول بازار رحیم یار خان میں واقع میاں وحید الدین کے گھر پہنچے میاں بیوی نے بڑی محبت سے ہمارا استقبال کیا خاصی پرتکلف ریفریشمنٹ دی رفیق ساحل کو پانچ ہزار روپے دیتے وقت کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آپ کی مزید خدمت کریں اور کروائیں محترمہ ایس صبا وحید کے جذبات اور احساسات کو پہلی بار آمنے سامنے اور ایک طویل نجی نسشت میں سننے اور سمجھنے کا موقع ملا آج وہ ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی سوچ کردار، یادیں اور باتیں موجود ہیں اور موجود رہیں گی سوچ اور کردار ہی تو وہ چیز ہے جو ہمیشہ موجود رکھتے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ سیدہ صبا وحید کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کی اچھی کفالت کا انتظام و بندوبست فرمائے آمینیہ بھی پڑھیں : اللہ تعالی کا قرآن اورنبی کریم کافرمان سراسر خیر و شفا ہے،قاری گلزاراحمدقاسمی،جام ایم ڈی گانگا
0 Comments