IG Prisons Punjab Mirza Shahid Salim Baig inaugurated the exhibition of items made by Asiran Jail.

لاہور(جاویدراہی)اپوا کالج میں آج جیلوں میں مقید مردو خواتین کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے نمائش کا افتتاح کیا۔محکمہ جیل خانہ جات کے اسٹال پر ہاتھ سے بنانے گۓ قالین،جائے نمازیں،لیڈیزسوٹ،دوپٹے،چادریں،کشن سیٹ اور پراندے فروخت کے لیے رکھے گئے تھے۔
    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں  پہلی بار محکمہ جیل خانہ جات کے قیدیوں کی جانب سے بنائی گئی اشیاء نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ان قیدیوں کے لیے یہ ایک مثبت ترغیب ہے۔جس سے غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے قیدی اپنے اور اپنے گھر والوں کے اخراجات باعزت طریقے سے پورا کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان چیزوں کو فروخت کرنے سےحاصل ہونے والا تمام تر منافع قیدیوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گا۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ ان اقدامات سے ایک تو قیدیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسرا ہنر مند ہونے سے وہ جیل سے رہائی کے بعد جرم کی طرف راغب نہ ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا انعقاد اپوا ایڈمنسٹریشن کا قابل قدر اقدام ہے۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے مارکیٹ ریٹ سےانتہائی کم قیمت پر ہاتھ سے بنانے گٸے قالین فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی پی اوملتان زبیردریشک کی پی ایس ایل 5 کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے کے ساتھ میٹنگ