CPO Multan Zubair Drishek's meeting with law enforcers regarding PSL 5
ملتان:سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے پاکستان سپر لیگ 2020 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کی۔میٹنگ میں ونگ کمانڈر رینجرز کرنل محمد فرحان، بٹالین کمانڈر کرنل رفاقت علی ، میجر کامران اور چیف سیکیورٹی آفیسر شبانہ سیف میٹنگ میں شریک ہوئے۔
میٹنگ میں پی ایس ایل 5 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بات کی گئی پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور دیگر سٹاف کے گزرنے والے تمام روٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مکمل طور منصوبہ بندی کر لی گئی ہےپی ایس ایل کے لیے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور شائقین کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے پی ایس ایل 5 سال 2020 کا آغاز 20 فروری 2020 سے ہو رہا ہے۔ جبکہ ملتان میں پہلا کرکٹ میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا
0 Comments