Ticker

6/recent/ticker-posts

بھتہ خوری نے غریب ریڑھی بان کی جان لےلی

Extortion kills poor wheelbarrow

Extortion kills poor wheelbarrow
خانپور(محمدخرم لغاری)بھتہ خوری نے شہری کی جان لے لی ذرائع کے مطابق درانی چوک کے نزدیک سبزی فروش نور محمد عرف نوری صبری سبزی فروخت کر رہاتھا کہ کالے خان اپنے دو بندوں کے ہمراہ آیا اور اس کا کنڈا اٹھایا اور پانچ سو روپے کا مطالبہ کردیا اسی دوران بحث و تکرار شروع ہوگٸی بے بس شہری جو کہ 500 روپے بھتہ نہیں دے سکتا تھا اس کو ہارٹ اٹیک ہوااور وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا صورتحال کودیکھتے ہوٸے کالے خان بلدیہ اہلکاروں سمیت موقع سے فرار ہوگیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے میڈیا کوموقف دیا کہ میونسپل کمیٹی خانپور کی حدود میں میونسپل عملہ کے غیر مناسب رویہ سے سبزی فروش کی ہلاکت کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے اہلکاران کالے خان اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈ منسٹریٹر خانپور میونسپل کمیٹی کو انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے میڈیا رپورٹس پر میونسپل کمیٹی خانپور کے انکروچمنٹ آفیسر کالے خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے سبزی فروش نور محمد سے مبینہ طور پر بھتہ وصولی کے الزام کے دوران ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خانپور فاروق احمد کو میونسپل عملہ کو فوری معطل کرنے اور 24گھنٹوں میں اس افسوسناک واقع کی حقائق پر مبنی رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس افسوسناک واقعہ کی شفاف انکوائری کرواتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ورثاء صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہیں ہر صورت بہت جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کے ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent