Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس مقابلہ میں زخمی ہونےوالے ملزم کے ورثاء کاپولیس کےخلاف احتجاج

Heirs of accused injured in police encounter protest against police

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پولیس مقابلہ میں زخمی ہونےوالے ملزم کے ورثاء کاپولیس کےخلاف احتجاج، ورثاءنےاحتجاج کرتے ہوٸے پولیس پر الزام عاٸد کیا کہ شیرعلی کو پولیس نے مقابلہ شو کرکے ٹانگوں میں فائرنگ کرکے زخمی کردیاشیرعلی کو بھونگ پولیس نے17 فروری کو صادق آباد عدالت میں پیشی سے گھر واپسی پر گرفتارکیا26 فروری کو شام کے بعد جمالدین والی کے قریب پولیس مقابلہ شو کرکے شیرعلی کو ٹانگوں میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا17 فروری کو صادق آباد میں عدالت پیشی سے گھر واپسی پر ناجائز گرفتار کرنے پر ہم نے 15 پر کال بھی کی تھی شیرعلی کو رہا کرنے کے عوض تھانیدار نے پچاس ہزار رشوت بھی لی تھی مزید رشوت کی ڈیمانڈ کر رہا تھاجب کسی تھانہ کی پولیس کو کارکردگی بنانے کی ضرورت ہو تو شیرعلی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی طرح جعلی پولیس مقابلے شو کیے جاتے ہیں اس سے پہلے بھی ہمارے افراد کے خلاف ناجائز مقدمات بنائے گئے تھےپولیس والوں نے ہماری زمیں تنگ اور بچوں کا کھانا پینا حرام کر رکھا ہےجب پولیس نے ہمارے کسی فرد کو ناجائز اٹھایا تو ہم نے عدالتوں کا رخ کیا بیلف ڈلوائے جس کی وجہ عناد بنتی چلی آرہی ہےڈی پی او منتظر مہدی خود مقدمات کی تفتیش کریں ہماراجرم ثابت ہوجائے توبچوں سمیت جیل میں ڈال دیں شیرعلی کی ناجائرگرفتاری کےخلاف ورثاء نے بھونگ پولیس کےخلاف احتجاج اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس ترجمان نے میڈیا کو موقف دیتے ہوٸے بتایاکہ ملزم شیر علی کے ورثا کے الزامات بے بنیاد ہیں ملزم شیرعلی 15 سے زائد چوری ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہےاگر پولیس نے نا جائز گرفتار کیا تھا تو یہ اس کے خلاف کسی فورم پر جاتےمحض پولیس کو تنگ پریشان کرنے کے لیے ایسا کیا تھاملزم شیر علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 27فروری پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھاجوابی کاروائی میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھاملزم نے یکم جنوری کو تھانہ بھونگ بحد کالے والی میں واردات کے دوران فائر مار کر مدعی مقدمہ کو زخمی کیا تھا ملزم اسی مقدمہ میں شناخت پریڈ پر ہے

یہ بھی پڑھیں : حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کوسستےاورفوری انصاف کی فراہمی کےلیےکھلی کچہریوں کا انعقادکیاجارہاہے،ڈپٹی کمشنرمسرت جبیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent