Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کوسستےاورفوری انصاف کی فراہمی کےلیےکھلی کچہریوں کا انعقادکیاجارہاہے،ڈپٹی کمشنرمسرت جبیں

Open courts are being held on the direction of Punjab government to provide cheap and immediate justice to the people, Deputy Commissioner said.

ننورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستے اورفوری انصاف کی فراہمی کےلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ ان کھلی کچہریوں کے ذريعے عوام کے مسائل مقامی سطح پرحل کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ وہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل میں کھلی کچہری سے خطاب کررہی تھیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز ایسوسی ایشن تحصیل نورپورتھل کے صدر ملک سرفراز آحمد خان ، تحصیلدار ملک شاہداقبال، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمدامیرعمر، اے ای اوز،نمبردار ملک شیربہادر بگھور اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک شفقت حسین گجراور دیگر مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے ضروری احکامات صادر کئے۔ نظامت کےفرائض شیخ حفیظ اللہ نےسرانجام دئیے۔ قبل ازیں ڈی سی خوشاب مسرت جبیں نے نواحی قصبہ شاہ حسین تھل کاخصوصی دورہ کیا اوروہاں پرکھیتوں میں ٹڈی دل کی تلفی کےلیے محکمہ زراعت کی طرف سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر محمدسبطین نے ٹڈی دل کی تلفی کےلیے سپرے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کشنر خوشاب کوبریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع بھکر راناخان بہادر جاوید اورتحصیلدار نورپورتھل ملک شاہداقبال بھی اس موقع پرموجودتھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent