Ticker

6/recent/ticker-posts

کھلی کچہریوں کا دائرہ کار وسیع،تمام سرکلز میں مہینہ کا ایک دن مختص کیا جائے گا،ڈی پی او منتظرمہدی

The scope of open courts is wide, one day of the month will be allotted in all circles, DPO Montazer Mahdi

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے کوشش ہے کہ ہر سرکل میں مہینہ کا ایک دن مختص کیا جائے پولیس عوام کے درمیان حائل خلیج کا خاتمہ کر کے انصاف کی فراہمی اور تحفظ یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کا بنیادی کام معاشرے میں امن و امان،جرائم کا خاتمہ، انصاف کی فراہمی اور عوام الناس کی جان ومال اور عزت و آبرو کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے رحیم یارخان پولیس اپنی بھر پور کوششیں کر رہی ہے انسان کا کام کوشش ہے کوششوں کا کامیابی میں بدلنا اللہ رب العزت کی مہربانی کا مرحون منت ہے ہم اپنے حصے کا کام پوری دیانت داری، خلوص نیت اور محنت سے کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں کہ کھلی کچہریوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور مہینہ میں ایک مرتبہ ہر سرکل کے دور افتادہ علاقہ میں کھلی کچری لگا کر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اس سلسلہ میں جلد ہر سرکل کے لیے ایک مخصوص تاریخ مختص کی جائے گی تاکہ عوام مطلع رہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ بہتر تعلقات سے جرائم کی بیخ کنی ہو اور پولیس کی جانب سے سروسسز مزید بہتر ہوں اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں سے ان کی درخواستیں وصول کر کے ان سے زبانی احوال بھی سنا گیا اور ان کی درخواستوں پر فراہمی انصاف کی خاطر احکمات جاری کر دئیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent