Ticker

6/recent/ticker-posts

سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد،خاتون زخمی حالت میں ہسپتال داخل

In-laws brutally beat daughter-in-law, injured woman admitted to hospital

رحیم یارخان (محمدخرم لغاری)سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد،اقرا نامی خاتون زخمی حالت میں خان بیلہ ہسپتال داخل،اقرا کی چیخ و پکار پر چھڑوانے کیلیے آنیوالے اقرا کے ماموں بہنوٸی اوربہن پر ہی پولیس نے الٹامقدمہ درج کر دیا اقرا کارواٸی کیلیے تھانے گٸی تو ایس ایچ او شیدانی نے ہتک آمیز سلوک کے ساتھ تھانے سے نکال دیا مضروبہ اقرا کا پولیس حکام سےنوٹس لینےکا مطالبہ،تفصیل کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے تھانہ شیدانی حدود کی رہاٸشی اقرا کو اس کی ساس نند اور دیگر نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا عمران نے اقرا سے آٹھ ماہ قبل شادی کی تھی یہ شادی باقاعدہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے ہوٸی تھی عمران کی گھروالے اقرا کے گھر والوں کے پاس رشتہ لیکر گٸے تھے رشتہ طے پا جانے کے بعد شادی ہوٸی مضروبہ اقرا نے بتایا کہ اس کی ساس اپنی بیٹیوں سمیت اسے تشددکا نشانہ بناتی اور کہتی کہ ہم نے رشتہ اپنوں میں کرنا تھا پتہ نہیں تو کہاں سے نازل ہوگٸی گزشتہ روز بھی اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو اس کی چیخ وپکار پر ایک پڑوسن نے اس کے ماموں کو اطلاع دی اقرا کے ماموں بہن اوربہنوٸی نے آکراس کی جان چھڑاٸی اور اسے خان بیلہ چوکی میں رپٹ لکھوانے کے بعد ہسپتال داخل کروادیاگیا اقرا نے بتایا کہ مجھے روز روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے دو ہفتہ قبل بھی مجھے چوہے مار گولیاں کھلاٸی گٸیں تھی مشکل سے میری جان بچی جبکہ پولیس نے میرےماموں فیاض بہنوٸی خالد اور بہن سدرہ پر مقدمہ نمبر 131/20 درج کردیا اقرا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ میں اپنی کارواٸی کیلیے دھکے کھا رہی ہوں اور پولیس نے الٹا میری جان چھڑانےکے لیےآنیوالوں پر مقدمہ درج کر دیااقرا بی بی نے ڈی پی او رحیم یار خان اور دیگر پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent