Ticker

6/recent/ticker-posts

الکیمسٹ ناول امید اور حوصلے کا منبع ہےڈاکٹر زاہد بلال

The Alchemist novel is a source of hope and encouragement for Dr. Zahid Bilal

اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کا سیمینارناول کی کہانی سے نوجوانوں کو مثبت رویے سیکھنے کو ملتے ہیں جمیل عاصم،خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے حالات سے نہ گبھرائیں ڈاکٹر شہزاد فریدبرازیل کے لکھاری پاولو کوہیلو کا مشہور زمانہ ناول الکیمسٹ نوجوان نسل کے لیے امیداور حوصلے کا منبع ہے اور اس ناول کی کہانی سے پرسکون اور کامیاب زندگی گزرانے کے سنہری اصول سیکھنے کو ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے یہاں منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاالکیمسٹ ناول کی کہانی کے تجزیے میں مبنی اس سیمینار کا انعقاد شعبہ ابلاغیات کے ریڈرز فورم نے کیا اس سیمینار میں یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسڑار جنرل جمیل عاصم نے بطور مہمان خصوصی اور شعبہ عمرانیات سے ڈاکٹر شہزاد فرید نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کے لیکچرار احمد رضا اور آصف ارشاد سمیت شعبہ پولیٹیکل سائنس سے عثمان شمیم،شعبہ نفسیات سے زویا یعقوب،شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز سے فاخرہ شاہدہ اور شعبہ انوائرنمینٹل سائنس سے ڈاکٹر شفیق الرحمن بھی موجود تھےطلباء نے پاولو کوہیلو کی زندگی اور ان کی تصنیفات پہ روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ناول کی کہانی کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل مباحثہ کیاجمیل عاصم نے طلباء کو ناول کی کہانی سے مثبت رویے سیکھنے کا درس دیا جب کہ ڈاکٹر شہزاد فرید کا کہنا تھا کہ خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جستجو میں راستے کی مشکلات اور نامساعد حالات سے گبھرانا نہیں چاہیےسیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد نےطلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے اندر مطالعہ کی عادت پیدا کریں اور ریڈرز فورم کو ہدایت کی کہ وہ دنیا کے معروف مصنفین کی کتب پہ تجزیوں اور مباحثوں کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹریفک پولیس مصیبت کی ہر گھڑی میں ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے.ٹریفک سارجنٹ شکیل احمد


Hope & Motivation Sought from ‘The Alchemist’

‘The Alchemist’ novel by Paulo Cohelo has always been a source of hope and motivation for the youth in pursuance of their cherished dreams, said by Dr. Muhammad Zahid Biala, In-charge Department of Communication Studies while addressing to the students at the eve of a Seminar here at University of Okara.
The seminar, themed as “Reviews & Views on The Alchemist”, was organized by the Readers’ Forum of the Department of Communication Studies. The Additional Registrar General Jamil Asim attended the event as Chief Guest while Dr. Shehzad Farid from the Sociology Department was the Guest Speaker. The Lectures Communication Studies Ahmed Raza and Asif Arshad along with Dr. Shafiq-Ur-Rehman from Environmental Sciences Department, Usman Shamim from Political Science, Zoya Yaqub from Psychology and Fakhra Shahid from International Retiaonls also attended the session.
The students gave presentations on the life and works of Paulo Cohelo and debated on different aspects of the story of the renowned novel. 
Jamil Asim told the students to find positivity and resilience power from the novel while Dr. Farid urged them not to give up on their dreams whatever the circumstances were. 
Concluding the event, Dr. Zahid advised the students to inculcate in themselves the habit of reading books other than their syllabus and asked the Readers’ Forum to keep organizing discussion sessions on the works of the world’s top writers and scholars.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent