Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان شیخ زیدہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کارش،کروناواٸرس کاپھیلنے کاشدیدخدشہ

Rahim Yar Khan Sheikh Zayed Hospital outbreaks appear to be exacerbated during this time.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری) شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کا بے پناہ رش ، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جس سے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات بھی بڑھ گئے  تفصیلات کے مطابق تین صوبوں کے سنگم پر واقع شیخ زید ہسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈ پر دفعہ 144 کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کوئی حفاظتی انتظامات نہ کیئے جا سکے گزشتہ روز بھی آؤٹ ڈور وارڈ میں مریضوں سمیت ہزاروں افراد آئے جن میں سندھ کے سکھر ڈویژن کے علاقوں گھوٹکی، کشمور، اوباڑو، شکار پور، کندھ کوٹ اور پنجاب کے ملحقہ ضلع راجن پور سے آنے والے افراد بھی شامل تھے عوامی سماجی حلقوں کے مطابق سکھر ڈویژن میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ کے باعث شیخ زید ہسپتال آؤٹ ڈور وارڈ میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر غائب ہیں آؤٹ وارڈ میں آنے والا کورونا کا ایک بھی مریض سینکڑوں افراد میں وائرس منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ دوسرے امراض میں مبتلا  ہر مریض کو علاج کرانے کیلئے ہسپتال آنا ہے لازم ہے رش کے باعث دن بھر ڈاکٹر اور سٹاف بھی کورونا وائرس کے الرٹ کے باعث ہجوم کی وجہ سے پریشان رہے ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب اور ہسپتال انتظامیہ ہسپتالوں میں غیرضروری آپریشن اور بلا جواز آنے والے افراد کا داخلہ بند کرے ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریضوں کے لیے ماسک مہیا کیے جائیں آٶٹ ڈور کی سہولت تنگ عمارت سے نکال کر کسی اور جگہ پر منتقل کی جائے کیونکہ مریض ہسپتال میں آتے ہیں اور یہاں سے ہی مرض بڑھنے کا خدشہ ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent