Ticker

6/recent/ticker-posts

تفریح اورمیڈیا کےمختلف پروگرامزکےذریعےہی اپناپیغام پھیلایااوراپناتحفظ کیاجاسکتا ہے،ایم صدیق اجن

It is through entertainment and various media programs that one can spread one's message and protect oneself, says M. Siddique Ujan.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ سرائیکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن کا کام اور کردار مثبت اور جاندار رہا یے سرائیکی زبان اور ثقافت کی ترویج و ترقی میں شوبز کی فیلڈ میں ان کی خدمات تاریخ کا ایک ایم باب بن چکی ہیں فلم روہی کی رانی سے جتوال اور سمی راول تک ان کی فلموں میں دھرتی سے جڑت، معاشرتی رویوں اور ثقافتوں پہـلووں کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں ایم صدیق اجن نے کہا کہ میں شوبز میں کمانے کے لیے نہیں اپنی زبان اور ثقافت کی ترویج و ترقی اور اپنے عوام کو مثبت تفریح دینے کی سوچ لے لیکر آیا تھا تفریح اور میڈیا وار کے اس دور میں تفریح اور میڈیا کے مختلف پروگرامز کے ذریعے ہی اپنا پیغام پھیلایا اور اپنا تحفظ کیا جاسکتا ہے جام ایم ڈی گانگا نے ایم صدیق اجن کو ان کی تفریحی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں سرائیکی اجرک پہنائی اس موقع پر میاں بلال اجن بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent