Ticker

6/recent/ticker-posts

لاہور:محکمانہ پروموشن کمیٹی نے جیلز ہاۓ ملتان اور ڈیرہ غازی خان ریجن کےآٹھ ہیڈوارڈرزکو بی ایس۔7سے چیف وارڈرز بی ایس۔9میں ترقی دےدی گئی

LAHORE: The departmental promotion committee has promoted eight head wardens of Jails Multan and Dera Ghazi Khan region from BS-7 to chief wardens BS-9.

لاہور(جاویدراہی)ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری پریزن محکمہ داخلہ پنجاب اویس مشتاق کھوکھر،سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد ملک آصف عظیم اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان یاسر خان نے بھی شرکت کی۔محکمانہ پروموشن کمیٹی نے جیلز ہاۓ ملتان اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 8ہیڈوارڈرزکو(بی ایس۔7)سے چیف وارڈرز(بی ایس۔9)میں ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے ملازمین کو بعد از پروموشن تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جس کے مطابق ملتان ریجن کے 3چیف وارڈرز جن میں چیف وارڈر صادق حسین کے سنٹرل جیل ملتان،چیف وارڈر ظفر علی شاہ کے ڈسٹرکٹ جیل ملتان اور چیف وارڈر محمد رفیق کےسب جیل شجاع آباد کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے 5چیف وارڈرز جن میں چیف وارڈر محمد مسعود کوسنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان،چیف وارڈر محمد دین کو ڈسٹرکٹ جیل لیہ،چیف وارڈر ولایت حسین کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور،چیف وارڈر شاہ نواز کو ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ اور چیف وارڈر مختار حسین کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں 50وارڈرز ملتان ریجن/ڈیرہ غازی خان ریجن کو(بی ایس۔5)سے ہیڈ وارڈرز(بی ایس۔7)کے عہدے پر ترقی دے کر مختلف جیلوں پر تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جن میں ملتان ریجن کے 30ہیڈ وارڈرز اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 20ہیڈ وارڈرز کے تعیناتی کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افسوس ناک واقعات ہم اور ہمارے حکمران

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent