Security jail walkout gate installed in District Jail Multan for possible spread of Corona virus
لاہور(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کو روکنے اور اس کے سدباب کے لئے بیرون داخلہ گیٹ پر حفاظتی واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا ہےجس کے ذریعے ہر آنے والے شخص پر کلورین کا سپرے مسٹ فوگ کی صورت کیا جائے گا جیل افسران سمیت تمام قیدی اس گیٹ سے سنیٹائز ہو کر گزریں گے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن،ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری کی ہدایت پر ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی تمام جیلوں میں حفاظتی گیٹ کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ جیلوں میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

0 Comments