Restrictions on private procurement are tantamount to robbing farmers of their rights: Jam MD Ganga, Haji Nazir Ahmad Katpal
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ضلع رحیم یار خان جام ایم ڈی گانگا ضلعی صدر کسان اتحادضلع لودھراں رانا محمد امین اتیرا،حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے کہ گندم کی پرائیویٹ خریداری پر پابندیاں کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں گندم کی پرائیویٹ خریداری پر پابندیاں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں یہ سراسر کسانوں کا استحصال ہے اعلی عدلیہ اس کا ازنوٹس لے کم ازکم سپورٹ پرائس گندم کی کم ازکم 1400روپے من قیمت کے تعین کا یہ مطلب ہے کہ ریٹ اس سے کم نہ ہونے پائے اس کا مقصد کسانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے افسوس کہ یہاں تو معاملہ ہی الٹ چل رہا ہے حکمران موجودہ موسمی اور ہنگامی حالات میں کسانوں کو ریلیف اور پیکیج دینے کی بجائے خود لوٹنے پے لگ گئے ہیں امریکہ میں وہاں کے صدر نے اپنے کسانوں کو19ارب ڈالر کا پیکیج اور ریلیف فراہم کیا ہے حکومت مارکیٹ سے کم ریٹ پر کسانوں سے زبردستی گندم خریدنے کی بجائے موجودہ حالات کے پیش نظر گندم کے ریٹ میں اضافے کرکے کم ازکم 1500روپے من میں خریداری کرے پرائیوٹ خریداری پر سے پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں اس سے کسانوں کا نقصان ہو رہا ہے آجکل سبزیوں کے کاشت کار بھی سخت نقصان سے دوچار ہیں پھر حکومت ان سے سبزیاں بھی خریدے سبزیوں کی برآمد پر پابندیاں ہیں بڑے خریدار ملک افغانستان کا بارڈر بند ہے. حکمران اپنی پالیسیاں درست کریں زراعت اور کسانوں کو اتنا بے دردی سے نہ کچلیں

0 Comments