Ticker

6/recent/ticker-posts

کمپنی سے دھوکہ دہی کرنے والا نوسرباز ڈیلر گرفتار

Nosrabaz dealer arrested for defrauding company

اوکاڑہ(امجدحسین)کمپنی سے دھوکہ کرنے والے نوسربازڈیلر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق آئسی سیلز سینٹر کے سیلز منیجر شیرزمان نے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں درخواست دیتے ہوے موقف اختیار کیاکہ الحبیب ٹریڈرز چونگی امرسدھو لاہور کے ساتھ ہمارا کاروباری لین دین اور دیرینہ تعلقات کی بناءپر باہمی اعتماد کارشتہ قائم تھا اور کاروباری لین دین بھی چلتا تھا کچھ روز پہلے الحبیب ٹریڈر کے مالک حبیب احمد نے ہماری کمپنی سے بارہ عدد ریفریجریٹر چھ عدد ڈیپ فریزر اور چارعدد اےسی جن کی کل قیمت نولاکھ تینتالیس سو پچاس روپے بنی حبیب احمد نے موقع پر چارلاکھ بیالیس ہزارتین سو پچاس روپے نقدادا کردئیے اور بقیہ رقم چارلاکھ باسٹھ ہزارروپے کا چیک نمبری PK66NBPA158700403716660 اکاونٹ نمبر 31095836 نیشنل بینک اسماعیل نگر فیروز پور روڈ برانچ کا مورخہ10_12_2017 کا دیا جو مقررہ تاریخ پر اکاونٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہوگیا تو میں نے حبیب احمد سےرابطہ کیا اور چیک کے ڈس آنر ہونے کا بتایا تو حبیب احمد تسلیم کرتے ہوے وعدہ کیا کہ کچھ دن کی مہلت دیں میں آپ کی رقم ادا کردوں گا مگر ہمارے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود حبیب احمد رقم دینے سے صاف انکاری ہوگیا پولیس نے آئسی سیلز سینٹر کے سیلز منیجر شیرزمان کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Nosrabaz dealer arrested for defrauding company

یہ بھی پڑھیں : سعید عرف سعیدو گینگ کا سرغنہ گرفتار، کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent