No compromise should be made in protecting employees to protect against coronavirus DIG Malik Mubashir Ahmad Khan

لاہور(جاویدراہی)ڈی آئی جیل خانہ جات لاھور ریجن ملک مبشر احمد خان نے آج ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیاانھوں نےجیل کی سکیورٹی، ڈسپلن اور بالخصوص کرونا وائرس سے بچاؤ لئے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور اقدامات کا موقع پر پہنچ کرتفصیلی معائنہ کیا تمام بیرکوں،کچن،جیل ہسپتال اور وارڈرز لائن کے وزٹ کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ اسیران و ملازمین کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے اس موقع پر ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ کروونا وائرس سے ملازمین اور اسیران کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی انتظامات میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے