Patrolling police has an important role to play in ensuring safe travel of people on highways, DPO Montazer Mehdi said
رحیم یارخان( محمد خرم لغاری)ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کا شاہراہوں پر جرائم کے انسداد اور عوام کے سفر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ہے۔ امید ہے ڈی ایس پی ملک اعجاز حیسن کی تعیناتی سے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جو کہ محفوظ پنجاب کے نعرہ کے ساتھ شب روز جہلم سے لے کر رحیم یارخان کی شاہراہوں پر چوبیس گھنٹے موجود ہے نے اپنے نعرہ کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے جس کے ثمرات عیاں ہے۔ لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے جس کے لیے بہتر سے بہترین کی جستجو جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ضلعی پولیس کی ورکنگ میں بھی ایک ونگ کا کردرار ادا کر رہی انہوں نے ڈی ایس پی ملک اعجاز حیسن کی بطور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یارخان تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔ قبل ازیں ڈی ایس پی ملک اعجاز حیسن نے ڈی پی او منتظر مہدی سے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی صلاحیتوں اور حاصل شدہ وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے پٹرولنگ پولیس رحیم یارخان کو پنجاب بھر میں نمایاں مقام تک لے جائیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے ورکنگ شروع کر دی ہے اور ضلع بھر کی بیس پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ حسن سلوک کے ساتھ اپنے فرائض کو احسن انداز میں سرانجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ہر دو افسران نے دیگر پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی اور عوام الناس کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے اقدامات کو موئثر رکھنے اور مزید بہتر کرنے کے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

0 Comments